کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین بارش کے موسم میں خانہ کعبہ کا طواف بھی کرتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں جب کہ ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
مکہ مکرمہ اور اس کے گردونواح میں شدید بارش ہوئی۔ مسجد الحرام میں بھی شدید بارش ہوئی اور عمرہ زائرین بارش کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔زائرین کرام نے بارش کے دوران اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں بھی کیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی جب کہ جازان میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی گاڑیاں مختلف سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔
سیلابی ریلوں کے باعث وادیوں میں پھنسے کئی لوگوں کو بچا لیا گیا۔ جب کہ عسیر کے علاقے النمس میں شدید ژالہ باری ہوئی جس نے صحرائی علاقوں کو سفید چادر سے ڈھانپ دیا۔ ژالہ باری سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔