کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ تجارتی اداروں اور گھروں میں خاص طور پر سردیوں میں سموک ڈیٹیکٹر ضروری ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق، محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہےکہ تجارتی اداروں اور گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اسموک ڈیٹیکٹر لگائیں، اس طرح وہ خود کو اور دوسروں کو بڑی پریشانی سے بچائیں۔
سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ سموک ڈیٹیکٹر کی مدد سے کمروں میں کسی بھی وجہ سے دھواں بھرنا آپ کو وارننگ دیتا ہے اور اس طرح آپ اپنی اور گھر کے دیگر افراد کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
تجارتی اداروں کے حوالے سے سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ تجارتی اداروں میں اس کا انتظام انتہائی ضروری ہے کیونکہ تجارتی اداروں میں رش کی صورت میں لوگوں کو وہاں سے نکالنے کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
سول ڈیفنس نے متنبہ کیا کہ تجارتی اداروں اور رہائشیوں کو سموک ڈیٹیکٹر کو ڈھانپنا نہیں چاہئے کیونکہ یہ خلاف ورزی ہے اور اس کے نتیجے میں جرمانہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے سموک ڈیٹیکٹر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دھواں یا آگ لگنے کی صورت میں تجارتی اداروں اور گھروں کو الرٹ کرتا ہے اور اس طرح بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔