کویت اردو نیوز : کمپنی کی طرف سے جاری کردہ آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آئی فون صارفین کے لیے iOS 17.5 کا پہلا بیٹا ورژن متعارف کرائے گی۔
ویب سائٹ MacRoamers کے مطابق iOS 17.5 اپ ڈیٹ کے بعد یورپی یونین کے آئی فون صارفین اہل ڈویلپرز کی ویب سائٹس سے براہ راست ایپس ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ایپل کے مطابق، یہ نیا ‘ویب ڈسٹری بیوشن’ فیچر اس موسم بہار میں آئی فون سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ آنے کی توقع ہے (جو ممکنہ طور پر iOS 17.5 کی طرف اشارہ کرتا ہے)۔ تاہم، ‘ویب ڈسٹری بیوشن’ یورپی یونین میں بڑے ڈویلپرز تک محدود رہے گی۔
‘ویب ڈسٹری بیوشن’ کی بنیاد دراصل متبادل ایپ مارکیٹ پلیس ہے جس کو ایپل نے پہلے ہی iOS 17.4 میں یورپی یونین کے آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کیجانب سے متعارف کرائے گئےنئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کو نافذ کرنے کیلیے کی گئی ہیں۔
ایپ پر مبنی ویب ڈسٹری بیوشن کا حصہ بننے کے لیے، ڈویلپرز کو ایپل ڈویلپر پروگرام کا دو یا اس سے زیادہ سالوں کاحصہ ہوناچاہیے اور انکی ایپ گزشتہ سال کےدوران یورپی یونین کےاندر 1 ملین سےزیادہ iOS آلات پرانسٹال ہونا ضروری ہے۔