کویت اردو نیوز : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الدلج نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ڈیوٹی فری شاپس کا افتتاح کیا۔
ٹرمینل 3 پر ڈیوٹی فری شاپس کے افتتاح کے موقع پر ریاض ایئرپورٹس کے سی ای او ایمن ابو عبدہ، ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کے ہمراہ موجود تھے۔
مسافروں کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبے بھی نافذ کیے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 اور 2 پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور انہیں وہاں جاری کام کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ہوائی اڈے کی ترقی کا آغاز جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ 1700 کارکنوں کو مکمل پری آپریشنل تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے 200 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں حفاظتی امور اور جدید آلات کے استعمال پر تربیت شامل ہے۔
ہوائی اڈے کی ترقی میں دونوں ٹرمینلز کی توسیع بھی شامل ہے۔ توسیعی مراحل کی تکمیل کے بعد مسافروں کی تعداد 40 فیصد بڑھ کر 10 ملین سے 14 ملین سالانہ ہو جائے گی۔