یو اے ای ایمرجنسی مینجمنٹ کمیٹی نے شرید موسمی حالات کے پیش نظر مکینوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کئی شہروں میں اسکول بند اور تعلیم کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر الجہنی نے کہا ہے کہ گہرے سیاہ بادل امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں پہلے ہی ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق ابوظہبی میں داخل ہونے والے کالے بادلوں کو ‘سپر سیل کلاؤڈ’ کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کچھ عرصہ قبل ابوظہبی سے لی گئی ایک ویڈیو ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے مختلف شہروں میں شدید بارش ہوئی ہے۔