کویت اردو نیوز 23 نومبر: اسپین حکومت نے 1.5 ملین گھروں کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کی ہے، اس اسکیم کے تحت آپ کے بلوں میں 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا یعنی کہ آپ کو حکومت کی طرف سے خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔
توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان مالی طور پر کمزور شہریوں کے "تحفظ کو تقویت دینے” کے لیے €3 بلین مالیت کے اقدامات کے ایک نئے پیکیج کی تفصیلات اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی گئیں۔
یہ پیکج قومی کونسل کی جانب سے توانائی کی بچت کے منصوبے کی منظوری دینے کے بعد آیا ہے تاکہ یوکرین میں جنگ سے پیدا ہونے والے افراط زر کے سخت اثرات کو کم کیا جا سکے۔
پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات ضروری ہیں کیونکہ "ہم پوتن کی جنگ کو نہیں روک سکتے” اور نہ ہی اس کے معاشی نتائج کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا، انہوں نے تصدیق کی کہ سہ ماہی توانائی کی قیمت کو محدود کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیرف بنایا جائے گا جبکہ یہ ڈسکاؤنٹ صرف اور صرف سال 2023 تک یعنی کہ اگلے سال کے دسمبر تک دستیاب ہوگا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسپین آنے والے غیرملکیوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے کس محکمے میں درخواست دینا ہوگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ’اندریسا‘ ’بدرولہ‘ اور دیگر جو کمپنیز ہیں ان کے متعلقہ آفس جا کر آپ اپنا یہ ڈسکاؤنٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس سہولت کو حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس گھر یا گھر کے نزدیک ترین جہاں کاروبار کرتے ہیں اور آپ ڈسکاؤنٹ مطلوب ہے تو اُس کے نزدیک ترین جو بھی کمپنی ہے اس کے آفس جا کر مکمل تفصیلات حاصل کریں۔
یاد رہے کہ اس ڈسکاؤنٹ کے ملنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں جس سے آپ کو بجلی کے بل کی ادائیگی میں کافی سہولت میسر ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی سماجی اکثریت اور مالی طور پر کمزور فیملیز پر پوٹن کی جنگ کے معاشی اثرات کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایسا کر رہے ہیں، اور ہم کرتے رہیں گے”۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کی حکومت نے تین اقدامات بھی اپنائے ہیں، جیسے مرکزی بوائلرز کے ساتھ گھر کے مالکان کی ایسوسی ایشنز کے لیے سبسڈی، جیسا کہ اس سے پہلے ماحولیاتی منتقلی کی وزیر ٹریسا ربیرا نے اعلان کیا تھا۔ اس دوران، توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیرف بنایا جائے گا جو 2023 کے آخر تک لاگو کیا جائے گا۔
ان غیر معمولی اقدامات میں، وزیر اعظم نے بجلی کے صارفین کی ایک "عارضی” نئی کیٹیگری بنانے کا اعلان کیا جن کو بلوں پر 40 فیصد رعایت دی جائے گی جو کہ "کم آمدنی والے ملازمین والے گھرانوں” کے لیے ہوگا۔