کویت اردو نیوز 29 جون: امیر الکویت، ولی عہد اور وزیراعظم کا ہولناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس افسر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے گذشتہ روز ملک میں ہوئے ہولناک واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر عبدالعزیز الرشیدی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ شہید پولیس آفیسر عبدالعزیز الرشیدی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک شامی نوجوان کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے الله ربالعزت کے حضور شہید افسر کی روح کی مغفرت اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔ دوسری جانب نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح نے
بھی شہید افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ ولی عہد شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح نے اللہ تعالی کے حضور دعا کی ہے کہ اللہ شہید کی روح پر رحم فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے بھی غمزدہ خاندان کے لئے تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ وزارت داخلہ (MOI) نے پولیس افسر کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں وزارت کے عمومی شعبہ تعلقات و سلامتی میڈیا نے شہید عبدالعزیز الرشیدی کا سوگ منایا اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔آمین !