کویت اردو نیوز 22 فروری: متحدہ عرب امارات ٹرانزٹ میں پھنسے کویت آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کویت کی پروازیں منسوخ ہونے سے انہیں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر مبنی ایک جامع رپورٹ شائع کی گئی۔
کویت آنے کے لئے ٹرانزٹ ممالک میں پھنسے ہوئے لوگ سخت مصیبتوں کے درمیان پھنس چکے ہیں۔ بھاری اخراجات کے باعث خالی جیبوں کو لئے نہ تو وہ اپنے ملک واپس جاسکتے ہیں اور نہ ہی کویت آسکتے ہیں۔ انہیں روزانہ اخراجات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کویت میں ادارہ جاتی قرنطین کے لئے رقم بھی بچانی ہے۔ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی اس وقت 3،000 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں جو کویت واپس جارہے تھے۔ ان میں سے کچھ افراد نے کویت میں غیر ملکی داخلے کے سلسلے میں کویت حکام کے متواتر بدلتے فیصلوں کے بعد گذشتہ دو ماہ کے لئے اپنی رہائش میں توسیع کردی تھی تاہم کئی غیر ملکی ایسے بھی ہیں جنہیں اخراجات کے علاوہ قانونی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے مثلاً ٹرانزٹ میں پھنسے بہت سے افراد کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی ہے جس کے پیش نظر دبئی میں انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر کے تحت حکام نے اپنے ویزوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے لیکن جو لوگ شارجہ کے راستے داخل ہوئے ان کو اپنے ویزا کی تجدید کی قیمت اٹھانا پڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرانزٹ میں پھنسے کچھ افراد جو کویت آنے کی خواہش رکھتے تھے مستقل تبدیلیوں، فیصلوں کی معطلی و توسیع اور ملک میں داخل ہونے پر پابندیوں سے تنگ آخر واپس اپنے ممالک جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم ان کو اب بھی امید ہے کہ وہ حالات بہتر ہونے کے بعد کویت واپس جا سکیں گے۔
کچھ تارکین وطن ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے سرکلر جس میں کویت آنے سے قبل قرنطین ہوٹل کی بکنگ اور پی سی آر ٹیسٹ کی ادائیگی شامل تھی سے خوش تھے اور بکنگ اور قیمت کی ادائیگی کرچکے تھے تاہم فیصلے کی معطلی کے باعث وہ شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں کیونکہ کویت مسافر پلیٹ فارم پر جو ہوٹل بکنگ اور پی سی آر کی فیس ادا کی تھی اس کی واپسی اب ممکن نہیں۔ اب یہ افراد غیر یقینی صورتِحال کے ساتھ ٹرانزٹ ممالک میں مالی بحران اور ناقابل برداشت اخراجات کے ساتھ کویت واپس آنے کی امید لئے بیٹھے ہیں۔
Both galt kr rha hai kuwait logo k sath plz asy na kary kity log apny bacho sy durr hai apny maa baap sy durr hai plz request hai jildi koi achi news mily logo ko suny k liye ameen
Sir
I muhammad Ejaz abbasi came to Kenya from Pakistan as a concern for the quarantine issue
I have finished the given period and have my tickets but due to the ultimetely course of action taken by the Kuwait government to close down the airport. I am no longer available for Kuwait
My Kuwait visa is expiring on the 10th of March 2021
kindly request we are badly stuck in kenya.. kuwait suspended all international incoming flights. We are in problem.
Kindly do some favor .
923005196786+
My mobile nob +245 100774705
Thank you