کویت سٹی 21 اپریل: سیکیورٹی ذرائع کے اعلیٰ عہدیدار نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے جو کہ کویت سے باہر مقیم غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت نامے (اقامے) کی معطلی اور ان کی رہائش گاہ کی میعاد ختم ہونے کے بارے میں چل رہی ہیں۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ رہائش گاہ کے اجازت نامے اور غیرحاضری کی تجدید سے متعلق سہولیات کے حوالے سے نائب وزیر اعظم انس الصالح کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت برائے داخلہ برائے رہائشی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل طلال معرفي کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا جس میں یہ کہا گیا ہو کہ وزارت بیرون ملک مقیم افراد کی رہائش کی تجدید نہیں کرے گی۔ عوام ایسی افواہوں کو فروغ نہ دیں ایسی تمام افواہوں اور جعلی معلومات کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔