کویت اردو نیوز 10 جون: بھارت میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی یومیہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی جبکہ پاکستان میں کورونا کیسوں میں کمی کا رجحان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 6148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ ایک روز کے دوران اموات کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ یومیہ اموات ہیں جبکہ پاکستان میں یومیہ کیسوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور ایک روز کے دوران کیسوں کی تعداد کم ہو کر ڈیڑھ ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1303 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ وبا کے شکار مزید 76 مریض چل بسے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 824 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسوں کی شرح تین اعشاریہ ایک فی صد رہی۔