کویت اردو نیوز 29 جون: ابوظہبی میں بھی عوام پر پابندی عائد کردی گئی۔ صرف ویکسین شدہ افراد ہی تجارتی مراکز اور مالز میں داخل ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں اسکولوں ، یونیورسٹیوں، مالز، ریستوراں اور ہیلتھ کلبوں میں صرف ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا کے خلاف حفاظتی ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرلی ہیں۔ ابوظہبی میں کورونا بحران کی ہنگامی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے جمعہ 20 اگست 2021 سے ریستوران اور متعدد عوامی مقامات میں خصوصی داخلے کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی نے بتایا کہ اس فیصلے سے عوامی مقامات کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور عوام کو بہتر تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔کمیٹی نے اس بات کا اشارہ کیا کہ فیصلے کہ
پہلے مرحلے میں عوامی مقامات کا ایک گروپ شامل ہے جن میں شاپنگ سینٹرز ، ریستوراں ، کیفے اور شاپنگ سینٹرز کے باہر دکانیں جیسے کھانے ، مشروبات اور سامان فروخت کرنے والے اسٹورز شامل ہیں تاہم کھانے کی دکانوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے سپر مارکیٹوں اور فارمیسیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ پہلے مرحلے میں ہالز ، کھیلوں کی سرگرمیاں ، کلب ، ہیلتھ کلب ، عجائب گھر ، ثقافتی مراکز ، تفریحی مراکز اس کے کے علاوہ امارات میں یونیورسٹیوں ، انسٹی ٹیوٹ ، سرکاری اور نجی اسکولوں اور نرسریوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی نے واضح کیا کہ
اس فیصلے کا اطلاق مخصوص غیر ویکسین شدہ افراد پر نہیں ہوگا جنہوں نے منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق ویکسی نیشن سے استثنیٰ حاصل کی ہے جو "Al Hosn” ایپلی کیشن پر اپنی حالت ظاہر کرسکتے ہیں جبکہ 16 سال سے کم عمر بچوں پر بھی اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔کمیٹی نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ امارات کے ذریعہ طے شدہ عملی اقدامات کا ایک حصہ ہے جس میں صنعتی علاقوں اور گنجان آباد علاقوں میں قبل از وقت ٹیسٹ مہم اور انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال اور ویکسی نیشن مہم جاری ہے اس کے علاوہ تیسری خوراک کی فراہمی بھی شامل ہے۔
کمیٹی نے کورونا کی صورتحال میں ہونے والی پیشرفت کے مطابق تمام طریقہ کار اور اقدامات کا اندازہ کرنے کی کوششوں کے تسلسل کی بھی تصدیق کی اور ویکسین وصول کرتے وقت احتیاطی تدابیر کے لئے ہر فرد کے عزم کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ پائیدار بحالی کا بہترین واحد اور بہترین حل ویکسین وصول کرنا ہی ہے۔