کویت اردو نیوز 17 اکتوبر: دو مقدس مساجد کی ایس اوپیز میں نرمی پیدا کی گئی ہے جبکہ دیگر مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رہے گا: سعودی وزارت مذہبی امور
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، اوقاف اور دعوت ارشاد نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی مساجد میں کرونا وباء کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ پروٹوکول پر عمل درآمد برقرار رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد میں نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی شرط لازمی ہے اور اس پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے جازان کے ڈائریکٹر محمد کریری نے ’الاخباریہ چینل‘ کو بتایا کہ کرونا ’ایس اوپیز‘ میں بعض مقامات پر نرمی کی گئی ہے مگران میں مساجد شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
چونکہ مساجد بھی بند مقامات میں آتی ہیں اس لیے ان میں نماز کے دوران کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج 17 اکتوبر بروز اتوار سے دو مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلى الله عليه وسلم) میں سماجی دوری اور صفحوں میں فاصلے کا خاتمہ کر کے نمازیں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ابھی تک الجھن کا شکار ہے کہ تمام مساجد کی ایس اوپیز میں نرمی پیدا کر گئی ہے جس کی وضاحت سعودی وزارت مذہبی امور نے اپنے اس بیان میں جاری کیا ہے۔