کویت سٹی 02 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ورکرز کو قرنطین علاقے سے باہر نکالنے کی لالچ دے کر لے جانے کے جرم میں مصری شہری کو ملک بدر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فوجداری تحقیقات کی عمومی انتظامیہ نے کابینہ کے وزراء کے فیصلے کے خلاف ایک کمپنی کے کارکنوں کو فروانیہ کے قرنطین علاقے سے بھاگنے کے لئے اکسانے کے الزام میں ایک مصری شہری کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ روزنامہ کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں کے ساتھ اشتعال انگیزی کرنے کے جرم میں اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اسے ملک بدر کیا جائے گا جبکہ گرفتار کئے گئے دیگر کارکنان کو پوچھ گچھ کے دوران یہ واضح ہونے کے بعد چھوڑ دیا گیا کہ انہیں قرنطین ہونے والے علاقہ "فروانیہ” سے فرار ہونے کی کوشش کرنے پر اپنی مرضی کے خلاف مجبور کیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران اشتعال انگیزی کرنے والےشخص نے اعتراف کیا کہ اس نے تمام کارکنوں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اسی نے فروانیہ کے علاقے سے فرار ہونے کا کہا جبکہ دوران تفتیش اس کے فون پر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تمام کارکنوں کے نمبر بھی ملے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی، عوام اور ٹریفک کی کڑی فیلڈ تعیناتی نے کمپنیوں کے مالکان کی ان محنت کشوں کو الگ تھلگ علاقوں سے اسمگل کرنے میں ناکام بنانے میں معاون ثابت کیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ان میں سے بہت سے معاملات کی نگرانی کی اور ان کے خلاف کاروائی کی ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز