کویت اردو نیوز 29 مارچ: کیا آپ جب صبح اٹھتے ہیں تو خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں؟ آپ چاہے ناشتہ یا ورزش کچھ بھی کرلیں آپ کی تھکن یوں ہی برقرار رہتی ہے؟ اگر ان تمام سوالات کا جواب ”ہاں“ میں ہے تو
جان لیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی غذا کی طرف توجہ دینا شروع کریں کیونکہ ان تمام باتوں کی وجہ سے آپ کے سر کے بال بھی گِر رہے ہوں گے، جسم میں خون کی کمی بھی ہوگئی ہوگی جس کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی اچھے انداز میں کام نہیں کررہا ہوگا۔ جان لیں کہ اگر آپ کی غذا میں اینٹی اوکسیڈنٹس موجود نہیں ہیں تو آہستہ آہستہ ایسے مسائل آپ کو دیکھنے میں مل سکتے ہیں لہٰذا جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی کودور کرنے کی کوشش کریں۔ وہ لوگ جو خود جو ہر وقت تھکے ہوئے محسوس کرتے ہیں اور ان کا مدافتی نظام مضبوط نہیں ہے یا پھرجن کے جسم میں خو ن کی کمی ہے انہیں ماہر غذائیت ڈاکٹر ڈکشا نے
گھر میں ہی انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ بتایا ہے۔ سستا سا یہ انرجی ڈرنک گھر میں آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس انرجی ڈرنک کو بنانے کیلئے ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار لے کر اس کے دانے نکال لیں، کڑی پتہ 7 سے 8 عدد، پودینے کے چند پتے، ایک ٹکڑا ادرک کا اور آدھا لیموں۔ بلینڈر میں چقندر، گاجر، ہرا دھنیا، پودینہ، کڑی پتہ، انار، ادرک اور آدھا لیموں کا رس ڈالیں۔ اس میں آدھا گلاس پانی شامل کریں اور
بلینڈر میں ڈال اچھی طرح اسے بلینڈ کرلیں۔ جب شربت تیار ہوجائے تو اسے چھان لیں۔ اس میں حسب خواہش مٹھاس کیلئے شہد ڈالنا چاہیں تو ڈال لیں ورنہ ایسے ہی صبح نہار منہ اس ڈرنک کو پی لیں۔ ڈاکٹر ڈکشا کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں خون کی کمی ہوگی تو کئی مسائل سامنے آتے ہیں جن میں سے ایک بالوں کا گرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں کمزوری بھی پیدا ہوتی ہے، ہر وقت تھکاوٹ سی محسوس ہوتی ہے ساتھ ہی مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجا تا ہے۔ ایسے افراد صبح اس انرجی ڈرنک کو پئیں تو ان کے یہ تمام مسائل چند ہی دنوں میں حل ہوجائیں گے اور وہ خود کو توانا محسوس کریں گے۔ انہیں دن بھر کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوگی جبکہ اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کو میٹا بولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔