کویت اردو نیوز : کھجور وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ کھجور میں دل کی بیماری اور خون کی کمی جیسی کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے ، کھجور آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور کھجور آپ کے وزن کو کم کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔
اگر آپ 12 دن تک 3 کھجوریں کھاتے ہیں تو آپ کو ایسے نتائج ملیں گے جو آپ کو حیران کر دیں گے ، کیونکہ کھجور میں وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں اور اس میں قدرتی شکر، توانائی اور فائبر بھی ہوتا ہے۔ کھجور فاسفورس، آئرن، میگنیشیم،کیلشیم، پوٹاشیم اور زنک کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
خون کی کمی کا شکار افراد کھجور کا استعمال کریں۔ کھجور فولاد سے بھرپور ہوتی ہے۔ کھجور جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور سستی کو دور کرتی ہے۔
کھجورمیں موجود معدنیات آپکی ہڈیوں کیلیےبہت فائدہ مندہیں۔ یہ ہڈیوں کومضبوط کرتا ہے۔اس میں موجود میگنیشیم، سیلینیم ، کاپر آپ کی کمزور ہڈیوں کیلیے بےحد فائدہ مند ہیں۔خالی پیٹ کھجور کھا کر آپ آسانی سےاپناوزن کم کر سکتے ہیں۔
کھجور آپ کی آنکھوں کیلیے بھی اچھی ہے اور آپ کی بینائی کوبھی بہتر کرتی ہے۔کھجور آپ کو دل کے امراض سے بھی بچاتی ہے اور دل کو مضبوط بھی کرتی ہے۔