کویت اردو نیوز 20 اپریل: پاکستان کے شماریات کے دفتر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں
گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کویت کے مقامی خبررساں ادارے روزنامہ الانباء نے پاکستانی اخبار دی نیشن کے دفتر کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے دوران برآمدات کی مالیت 3 ملین 961 ہزار 396 ڈالر رہی جبکہ جولائی 2020 تا مارچ 2021 سے اسی عرصے کے دوران برآمدات کی مالیت 3 لاکھ 331 ہزار 257 ڈالر تھی۔ دوسری جانب گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے مارچ 2022 کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مارچ کے دوران برآمدات کی مالیت 526,466 ملین ڈالر تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ مارچ میں
غذائی اجناس کی برآمدات میں 8.96 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے دوران برآمدات کے حجم میں 24.67 فیصد اضافہ ہوا۔