کویت اردو نیوز 2جون:معاشی زاویے سے عمان ایک اہم ریاست ہے اگر آپ عمان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہاں جانے سے پہلے آپ کے پاس ملازمت کی پیشکش ہونی چاہئے کیونکہ اگر آپ کے پاس کام نہیں ہے تو کام تلاش کرنا زیادہ مشکل ہوگا۔
عمان میں متعدد شعبوں میں پیشہ ور غیرملکی کارکنوں کی ضرورت وقتاً فوقتاً پڑتی رہتی ہے۔
اس سلسلے میں عمان نے غیر ملکیوں کو کرکنوں کو اپنے وطن آنے کی اجازت دی ہے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
عمان پہنچنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے اور مثبت رپورٹ آنے پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہو گا۔
عمان آنے سے پہلے مسافروں اور سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ہوں گی جبکہ 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
روزگار کے حوالے سے مسقط میں جدید ترین انٹیگریٹڈ ٹوور ازم کمپلیکس کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں روز گار کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔
انٹیگریٹڈ ٹوور ازم کمپلیکس کی تعمیر کی ذمہ داری الموج مسقط نامی تعمیراتی کمپنی کو دی گئی ہے جو سال2006 میں قائم کی گئی تھی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے کا 75 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور الموج مسقط نے منصوبے کی تکمیل کیلیئے توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔
اس حوالے سے الموج مسقط کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اس منصوبے سے متعلق تفصیلات سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کیا گیا۔
عہدیداران کے مطابق الموج مسقط نے ایک معیاری پراپرٹی پورٹ فولیو، لگژری ہوٹل، بزنس پارکس اور تعمیرات کرکے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی ہیں، جس سے اس کے اثاثوں میں 777 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انٹیگریٹڈ ٹورازم کمپلیکس (آئی ٹی سی) قائم کرنے کا مقصد ریاست میں روزگار، سیاحت ،ترقی، کے مواقع اور معاشی ساکھ میں اضافہ کرنا تھا۔
پریس کانفرنس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ الموج مسقط اب تک کس طرح ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے ملکی معاشی ترقی کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔