کویت اردو نیوز 11 جون: بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران نعت رسول ﷺ چل گئی اور پاکستان کا جھنڈا بھی نمودار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نظر آیا اور پھر ’نعتِ رسول ﷺ‘ چلنے لگی۔ پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیے’۔ ساتھ ہی نیچے درج تھا کہ ‘اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے’۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ بھی چلائی۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان
https://twitter.com/Uzair_PTl/status/1535356190275911682?t=wtA5HsJBrEB8MvctfwloZQ&s=19
نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔ بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز بھارت کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں کی جانب سے گستاخانہ بیان کیخلاف ریلی نکالی گئی تھی جس میں پولیس کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کرنے سے دو مسلمان شہری شہید ہو گئے تھے۔