کویت اردو نیوز 31 اگست: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صرف ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے سیلا متاثرین کے لئے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد امریکا نے پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دے دی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس جیسی تنظیموں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور چین، ترکی، امریکہ، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری امداد کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ خیمے، ادویات، راشن اور دیگر سامان بھی بطور امداد دیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر مختلف بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول نےایک گھنٹےمیں کھربوں چندہ لےکردنیاکو حیران کردیا ہے۔
بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے۔سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا۔سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے۔25کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی۔یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دیے جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ بلاول نے ایک گھنٹےمیں کھربوں چندہ لےکردنیا کو حیران کردیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کر رہا، سیلابی تباہی پر بھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے ، 25 کلو میٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی، نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈا مکمل ہونے پر نکال دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے، ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فوری سپورٹ چاہتے ہیں۔