پاکستان : (کویت نیوز اردو) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلیے اسلام آباد پولیس اٹک جیل پہنچ گئی۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کا بکتر بند گاڑیوں سمیت تیرہ گاڑیوں کا قافلہ اٹک جیل پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ساتھ ڈاکٹر ، ایمبولیس اور دیگر عملہ بھی اٹک جیل پہنچا ہے ۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔
Related posts:
کویت: پاکستان و کویت باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے پر عزم
کراچی ائیرپورٹ عملےنےایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی
آئ سی سی ورلڈ کپ، پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانیکی اجازت دے دی
دوائی کے لیے ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں!
پاکستان میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ جاری
پاکستان: کراچی چڑیا گھر کو مستقل بنیادوں پر بند کرنے کے امکانات
سعودی عرب نے پاکستان کی بڑی مشکل حل کر دی
علم کی طلب : 65 سالہ دلاور خان نے پہلی کلاس میں داخلہ لے لیا