کویت اردو نیوز : پاکستان میں عید الفطر جمعرات 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے جب اس سال 30 مکمل روزے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال 30 روزے رکھنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آئے گا۔ اگر شوال کا چاند ظاہر ہو جائے تو شوال کا پہلا دن یعنی عید الفطر جمعرات 11 اپریل کو ہو گی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، یہ دیکھتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات میں اس سال 30 روزے مکمل ہونے کی امید ہے، عید الفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی امید ہے۔
یہ اتفاق ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل 2024 کو مکمل سورج گرہن کے ساتھ ہو گی اور چاند آدھی رات سے پہلے نظر آنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ عالم اسلام کے بیشتر حصوں میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔
عید الفطر کے دوران متحدہ عرب امارات میں 9 تعطیلات ہونے کی توقع ہے، اور متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایک ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے پر خوش ہیں۔
یواےای کی حکومت نے 29 رمضان سے3شوال تک سرکاری اور نجی شعبوں میں تعطیل کااعلان کیاہے۔
عید الفطرکے تیسرےروزتک چھٹی ہوگی تاہم 30 روزےہونے کی صورت میں عید10اپریل کوہوگی اور اگر 29 روزے ہونگے تو عید الفطر 9 اپریل کو منائی جائےگی۔