کویت اردو نیوز 26 اکتوبر: پیر کو ڈبلیو ایچ او یورپ کے ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ آرام کرنے کا وقت نہیں ہے”۔ جیسے جیسے موسم سرما قریب آرہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پیر کو چوکس رہنے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ
یورپ میں کووِیڈ اور انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو ویکسین لگوانے کی اپیل کی گئی ہے۔
کلوگ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے خطے پر مشتمل 53 ممالک، جس میں روس اور وسطی ایشیا کے ممالک شامل ہیں، ایک بار پھر کوویڈ19 وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں جو دنیا بھر میں پھیلنے والے نئے کوویڈ کیسوں کا تقریباً 60 فیصد ہیں۔
کلوج نے کہا کہ "اس وقت موسمی انفلوئنزا کے کیسز عروج پر ہیں۔ کوویڈ کی اس نئی لہر کے ساتھ، اموات اور انتہائی نگہداشت میں ہسپتالوں میں داخلے پہلے کی لہروں کی طرح اس حد تک نہیں بڑھ رہے ہیں تاہم ڈبلیو ایچ او نے ویکسی نیشن لگوانے پر زور دیا ہے۔ "فلو اور کوویڈ19 دونوں کے خلاف ویکسی نیشن ہمارے سب سے مؤثر خوراکوں میں سے ایک ہے جبکہ انہوں نے اہل افراد پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد کوویڈ19 کے لیے انفلوئنزا اور بوسٹر شاٹ دونوں کی خوراکیں حاصل کریں۔