کویت اردو نیوز : ذیابیطس کی شرح میں پاکستان دنیا بھر میں سب سےپہلے نمبرپرآگیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر شماریاتی ڈیٹا شیئرنگ اکاؤنٹ ‘دی اسپیکٹیٹر انڈیکس’ نے ‘انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن’ کا ڈیٹا شیئر کیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 30.8 فیصد ہے۔
اس رپورٹ میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک کا ڈیٹا دیا گیا جس میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جب کہ کویت 24.9 فیصد ذیابیطس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر رہنے والے مصر میں 20.9 فیصد ذیابیطس ہے۔
ذیابیطس کے اعدادوشمار کے مطابق قطر 19.5 فیصد کی شرح کے ساتھ چوتھے، ملائیشیا 19 فیصد کی شرح کے ساتھ پانچویں اور سعودی عرب 18.7 فیصد کی شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب ذیابیطس کے مریضوں کا سب سے کم تناسب نائجیریا میں ہے جہاں یہ بیماری 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔