اجزاء:
افطار میں مزیدار سپائسی چنا چاٹ کھائے بغیر تو جیسے مزہ ہی نہیں آتا اور گھر میں بنائی ہوئی چنا چاٹ کا ذائقہ بازاری چنا چاٹ سے ذرا مختلف ہوتا ہے تو اب کے-فوڈز سے آپ کی اس مشکل کا آسان حل ہم بتانے جا رہے ہیں جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کبھی بازاری چاٹ نہ منگوائیں گے۔
اسپیشل چنا چاٹ ترکیب:
- چنوں کو بھگوتے وقت اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر بھگوئیں۔
- ان کو ابالتے وقت اس میں کارن فلور شامل کرلیں۔
- جب چنے ابل جائیں تو بتائے گئے طریقے سے چاٹ بنائیے۔
اجزاء:
- لال مرچ پاؤڈر،
- بیکنگ پاؤڈر،
- کٹے ہوئے ٹماٹر،
- کٹی ہوئی پیاز،
- کٹی ہوئی ہری مرچ،
- لیموں کا رس،
- ٹماٹر کا رس،
- ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر،
- نمک،
- کالی مرچ،
- انار دانہ پسا ہوا،
- پسی ہوئی کلونجی،
- چٹکی بھر ہلدی،
- پسا ہوا زیرہ۔
ترکیب:
ایک پیالے میں ابلے ہوئے چنے ڈالیں، اس میں بتائے گئے تمام اجزاء یعنی ( لال مرچ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچ، لیموں کا رس، ٹماٹر کا رس، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، انار دانہ پسا ہوا، پسی ہوئی کلونجی، چٹکی بھر ہلدی اور پسا ہوا زیرہ) شامل کریں۔
اب ان کو ایک چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں، لیجیئے اسپیشل چنا چاٹ تیار ہوگئی ہے، اب اس میں پاپڑی ڈال کر پیش کریں۔ ایسی ذائقہ دار چاٹ کھا کر گھر والے تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکیں گے!