کویت اردو نیوز، 19اپریل: متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے فوٹیج شیئر کی ہے۔
سلطان النیادی نے اپنے ٹویٹر پیج پرسعودی عرب کے مقدس مقام کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور اس فوٹیج کو ’’ان بابرکت راتوں میں سلمان کے بچوں کے لیے ایک تحفہ‘‘قراردیا ہے۔
فوٹیج میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کو روشن اور مسجدحرام کو اندھیرے میں جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اماراتی خلاباز مارچ میں اپنے چھے ماہ کے مشن کےآغاز کے بعد سے باقاعدگی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے فوٹیج شیئرکر رہے ہیں۔
من محطة الفضاء الدولية،
إهداء لعيال سلمان في هذه الليالي المباركة 🌙⭐️
إهداء لبلاد الحرمين الشريفين، مهبط الوحي وأرض الرسالة، المملكة العربية السعودية. 🇸🇦 pic.twitter.com/3OQTg4CgXb— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) April 17, 2023
اس ہفتے کے اوائل میں انھوں نے اپنی زیرو گریویٹی ایکسرسائز روٹین کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جسمیں النیادی ایک ٹریڈ مل میں بندھے نظرآتے ہیں۔ وہ صفر کشش ثقل کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سٹرپ اور اسپرنگ کا استعمال کرتے ہیں۔
جب وہ جاگنگ کے لیے جاتے ہیں تو یہ سٹرپ انھیں نیچے کی طرف کھینچتی ہے،جس سے کششِ ثقل کے عمل کا پتا چلتا ہے ۔النیادی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خلائی اسٹیشن پر دوڑنا ایک مہم جوئی ہوسکتی ہے اور وہ آئی ایس ایس پر کام کرنے کے ساتھ آنے والے انوکھے چیلنجز کو قبول کررہے ہیں۔
گذشتہ ماہ انھوں نے سینڈ سٹروم کے طوفان کی حیرت انگیز تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلا سے تصاویر لینا ان کی پسندیدہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے