کویت اردو نیوز : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوسلطنت عمان کے حکمران سلطان ہیثم بن طارق اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شاہ سلمان کو مبارکباد کے خطوط بھیجے ہیں۔
سلطان ہیثم نے شاہ سلمان کے نام اپنے خط میں اچھے جذبات کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد الثانی اور قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الجاسم نے بھی شاہ سلمان کو یوم تاسیس پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
دوسری جانب الہلال کلب نے کلب کے ہیڈ کوارٹر میں اپنا یوم تاسیس منایا جس میں اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی روایتی لباس میں شرکت کی۔ جشن میں سعودی عرب کے روایتی گیت اور رقص پیش کیے گئے جبکہ کلب کو سعودی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔