کویت اردو نیوز، 20 اپریل: سعودی عرب میں ایک کار حادثے میں کم از کم نو پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستانی شہری عمرہ کرنے کے بعد واپس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جا رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 کے شہری شامل ہیں، جو سعودی عرب میں اپنے وزٹر ویزے کی بنیاد پر مقیم تھے۔
شہید ہونے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی ولد محمد یونس، ام عمارہ، عماریہ بی بی زوجہ محمد طیب گورایہ، حرم فاطمہ دختر محمد طیب، محمد داؤد، ابوذر، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ دختران محمد شہباز کے نام سے ہوئی ہیں۔
فی الحال کار کے سڑک سے اترنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
Related posts:
سعودی عرب: بیرون ملک مسلمانوں کیلئے عارضی حج ورک پرمٹ کا حصول ممکن ہوگیا
ابو ظہبی : محکمہ ٹرانسپورٹ نے اہم سہولت فراہم کر دی
امارات ائیرلائن نے PCR ٹیسٹ کے لئے لیبارٹریوں کی فہرست میں توسیع کر دی
مسجد نبوی میں نمازی اور زائرین کی آمد میں ریکارڈ اضافہ
کریم کی دبئی کے رہائشیوں کیلئے فری بائک رائڈز کی پیشکش
برج خلیفہ میں سحر اور افطار کے 3 مختلف اوقات کیوں ؟
ہر قسم کا سعودی داخلہ ویزا رکھنے والوں کو عمرہ کی اجازت دے دی گئی
بحرین نے طلبا کیلئے کیریئر ڈویلپمنٹ کا نیا پروگرام شروع کرلیا۔