کویت اردو نیوز : دنیا بھر کے مختلف ممالک اور شہروں کے رہائشی اپنے مقامی وقت کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطار کرتے ہیں لیکن دبئی میں برج خلیفہ ایک ایسی عمارت ہے جس کے مکین ایک ہی وقت میں سحری و افطاری نہیں کرتے ، اس بلند عمارت کی مختلف منزلوں میں سحری اور افطار کا وقت بدل جاتا ہے۔
برج خلیفہ کی160منزلیں ہیں اور اعلان کردہ شیڈول کیمطابق برج خلیفہ کی 80 ویں منزل کے رہائشی، دبئی کے دیگر رہائشیوں کیطرح، مغرب کی اذان اور فجر کی اذان کے وقت اپنا روزہ ختم کرتے ہیں۔
برج خلیفہ کی 80ویں سے 150ویں منزل تک کے رہائشی نماز مغرب کے 2 منٹ بعد افطار کرتے ہیں۔
دبئی کی مساجد میں مغرب کی اذان کے۲منٹ بعد برج خلیفہ کےمکین بھی نماز مغرب ادا کرتے ہیں اور انہیں فجر کی اذان کےصرف 2 منٹ بعد ہی سحری کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔
150ویں منزل سے 160ویں منزل تک کے رہائشی اذان کے 3 منٹ بعد افطار کرتے ہیں، جب کہ وہ فجر کی اذان کے 3 منٹ سحری کرتے ہیں۔