کویت اردو نیوز، 20 اپریل: سعودی عرب میں ایک کار حادثے میں کم از کم نو پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستانی شہری عمرہ کرنے کے بعد واپس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جا رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 کے شہری شامل ہیں، جو سعودی عرب میں اپنے وزٹر ویزے کی بنیاد پر مقیم تھے۔
شہید ہونے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی ولد محمد یونس، ام عمارہ، عماریہ بی بی زوجہ محمد طیب گورایہ، حرم فاطمہ دختر محمد طیب، محمد داؤد، ابوذر، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ دختران محمد شہباز کے نام سے ہوئی ہیں۔
فی الحال کار کے سڑک سے اترنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
Related posts:
امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ٹینک بھرنے میں اب کتنا خرچ آئے گا؟
خوفناک حادثے نے معصوم بچے سے ماں اور بہنیں چھین لیں
دبئی کے وزٹ ویزا رولز میں تبدیلی کردی گئی
سعودی عرب نے کفیل سسٹم کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا
بیوی کو مارنے پر 9000 درہم جرمانے کی سزا ہوگی
عمان میں ہٹ اینڈ رن حادثے میں ایکسپیٹ ہلاک
سعودی عرب: کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی پاکستانی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ وظائف کی پیشکش
طالبان کی خواتین کو افغان سرکار میں شمولیت کی دعوت