کویت اردو نیوز، 10 مئی: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر کسی کو ایسی ادویات فروخت کرنا جو نشہ آور ہوں، قابل سزا جرم ہے اور اس پر فروخت کنندہ فارماسسٹ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سعودی نیوز کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نشہ آور اجزا پر مشتمل ادویات نسخے کے بغیر جاری کرنا قابل سزا جرم ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ فارماسسٹ جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات، جن کی تیاری میں مخصوص نشہ آور اجزا شامل ہوتے ہیں، فروخت کرے گا اسے کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہوگی۔
پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کی دفعہ 29 اور 38 میں یہ سزا بیان کی گئی ہے۔
Related posts:
بحرین اور برکس: کیا عالمی معیشت میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکے گی؟
امارات : انشورنس کمپنیوں کا ہیلتھ انشورنس پریمیم میں اضافے کا اعلان
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، بہترین عرب رہنما قرار
بھارت میں ویب سیریز سے متاثر ہوکر لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف
قطر ایئرویز کے بوئنگ 737 میکس 8 نے کویت کیلئے پہلی پرواز اڑائی
متحدہ عرب امارات کے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے 3,000 درہم انعام کا اعلان
سعودی نے LGBTQ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کا اشارہ دے دیا۔
سعودی عرب نے پہلے عازمین حج کی آمد کے ساتھ ہی کورونا کی پابندیوں میں نرمی کر دی