کویت اردو نیوز، 10 مئی: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر کسی کو ایسی ادویات فروخت کرنا جو نشہ آور ہوں، قابل سزا جرم ہے اور اس پر فروخت کنندہ فارماسسٹ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سعودی نیوز کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نشہ آور اجزا پر مشتمل ادویات نسخے کے بغیر جاری کرنا قابل سزا جرم ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ فارماسسٹ جو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات، جن کی تیاری میں مخصوص نشہ آور اجزا شامل ہوتے ہیں، فروخت کرے گا اسے کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہوگی۔
پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کی دفعہ 29 اور 38 میں یہ سزا بیان کی گئی ہے۔
Related posts:
الکسارت سٹریٹ-انڈسٹریل ایریا روڈ 3 ہفتے تک بند رہیگی
سعودی عرب جانے والی پرواز میں خاتون کےہاں بیٹی کی ولادت
دوحہ انٹرنیشنل کافی ایگزیبشن کے آغاز کے لیے پوری طرح سے تیار
متحدہ عرب امارات : ہوائی کرایوں میں اضافہ، موسم گرما تک قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
سعودی میں نجی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
قطر کی انجمن ہلال احمر نے سوڈان میں فوری امدادی کاروائیوں کیلئے ایک ملین ڈالر مختص کردئیے
قطر کسٹمز نے لیریکا گولیوں کے 500 سے زائد کیپسول اپنی تحویل میں لے لیے
قومی ہیرو خلاباز سلطان النیادی یو اے ای کی کابینہ کا حصہ