کویت اردو نیوز : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2023 کے دوران سب سے بہترین عرب رہنما قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آر ٹی میگزین کے سروے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو 69.3 فیصد ووٹ ملے۔
میگزین نے سال 2023 کے دوران سب سے زیادہ موثر عرب لیڈر کے لیے ووٹنگ کروائی جس میں شہزادہ محمد بن سلمان کو پہلا مقام دیا گیا ہے۔
بہترین عرب رہنماؤں کی فہرست میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید دوسرے نمبر پر قرار پائے ہیں جنہیں 17.9 فیصد ووٹ ملے۔
تیسرے نمبر پر فلسطینی صدر محمود عباس قرار پائے ہیں جنہوں نے 3.9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے کہ میگزین کے سروے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو مسلسل تیسرے سال سب سے موثر عرب لیڈر قرار دیا جا رہا ہے۔
محمد بن سلمان آل سعود سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم ہیں ۔ وہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین اور سیاسی اور سلامتی امور کی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں ۔ وہ 2015 سے 2022 تک وزیر دفاع رہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان شاہ سلمان کے ساتویں بیٹے ہیں ۔