کویت اردو نیوز 17 مئی: ہم میں سے کون ہے جو باتھ روم میں ٹوتھ برش نہیں رکھتا! عموما ہم صبح و شام اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے باتھ روم ہی جاتے ہیں اسی لیے آسانی کی خاطر ٹوتھ برش اسی جگہ رکھ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ آپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنے والی ہے! ماہرین کا کہنا ہے کہ باتھ روم ٹوتھ برش رکھنے کے لیے سب سے بری جگہ ہے کیونکہ غسل خانے میں ٹوائلٹ کی موجودگی آپ کے ٹوتھ برش کو آلودہ کرتی ہے۔
"سٹول فاؤنٹین”
ایک نئی تحقیق کے مطابق، ٹوائلٹ کو فلش کرنے کے دوران یہ "فیکل فاؤنٹین” کا سبب بنتا ہے جو آس پاس موجود تمام سطحوں تک پھیل جاتا ہے اور لامحالہ آپ کے برش تک بھی پہنچ جاتا ہے۔
یہ "فاؤنٹین” دراصل فضلے کے انتہائی چھوٹے ذرات ہیں جو اڑ کر آپ کے بیت الخلا میں ہر جگہ پھیل جاتے ہیں۔ جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتے۔
انسانی فضلے کے یہ چھوٹے چھوٹے قطرے آپ کے ٹوتھ برش تک پہنچ جاتے ہیں، جب آپ اس آلودہ ٹوتھ برش کو منہ کے اندر لے جاتے ہیں تو یہ آپ کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین ٹوائلٹ کو ڈھک کر فلش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
کچھ مشورے:
- ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے ٹوتھ برش کو باتھ روم کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر رکھیں۔
- ٹوتھ برس کی حفاظت اور صفائی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اسے دوسرے لوگوں کے ٹوتھ برش سے الگ رکھیں۔
- ٹوتھ برش کو ہمیشہ ڈھک کر رکھیں۔
- اس کے علاوہ، برش ہولڈر کپ کو بھی صاف کریں تاکہ اس میں بیکٹیریا پیدا نہ ہو۔