کویت اردو نیوز : سردیوں میں سستی محسوس کرنا ہمارے وزن میں کمی کے عزائم میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ لیکن کچھ مشروبات ایسے ہیں جو اس موسم میں ہمارے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
دار چینی کی چائے
دار چینی کی چائے وزن کم کرنے کا سب سے قدرتی طریقہ ہے۔ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد، چند قطرے لیموں اور دار چینی ملا کر پینے سے وزن کو کم کرنےمیں مددملتی ہے۔
اجوائن کا پانی
اجوائن کے ساتھ نیم گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہو کر معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اجوائن کا پانی کیلوریز کی کھپت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سونف کا پانی
سونف کا پانی سردیوں میں بھوک اور کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔ سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پینے سے معدے کی صحت اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے میں پائے جانے والے ECGC انزائم اور کیفین وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مرکبات چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سبز چائے کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرکے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔