کویت اردو نیوز 29 مئی: جنوبی کوریا کی قومی ائیرلائن "ایشیانا ائیرلائن” میں سوار مسافر نے لینڈنگ سے چند لمحے قبل ہنگامی راستے پر لگا دروازہ کھول دیام
کیریئر نے مزید کہا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا لیکن متعدد افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ ایئربس A321-200 تقریباً 200 مسافروں کے ساتھ ایک ڈومیسٹک فلائٹ سیئول سے تقریباً 240 کلومیٹر (149 میل) جنوب مشرق میں، ڈائیگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب پہنچا۔
جنوبی کوریائی کیریئر کے نمائندے نے اے ایف پی کو بتایا کہ "جب طیارہ ابھی بھی زمین سے تقریباً 200 میٹر (650 فٹ) بلندی پر تھا، ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب بیٹھے ایک مسافر نے "لیور کو چھو کر دروازہ کھول دیا”۔
کیریئر نے کہا کہ دروازے کے غیر متوقع طور پر کھلنے سے کچھ مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو لینڈنگ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تاہم کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔
جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ نو افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے” تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے دروازہ کیوں کھولا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی عمر 30 سال ہے اور وہ "حال ہی میں نوکری کھونے کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار تھا”۔
ڈیگو پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ "اس نے محسوس کیا کہ پرواز میں زیادہ وقت لگ رہا ہے اور اسے کیبن کے اندر دم گھٹتا ہوا محسوس ہوا۔ "وہ جلدی سے باہر نکلنا چاہتا تھا” لہٰذا اس نے اڑتے ہوئے جہاز میں ایمرجنسی ایگزٹ کا دروازہ کھول دیا۔ خیال رہے کہ مسافر کو سول ایوی ایشن کے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔