کویت اردو نیوز : امریکہ میں ہونے والے حالیہ سورج گرہن نے دن کی روشنی کو رات کی تاریکی میں بدل دیا، اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ایسا ہی سورج گرہن سعودی عرب میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ یہاں کچھ لوگ خوفزدہ بھی ہیں لیکن بہت سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے بے تاب بھی تھے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج گرہن سعودی عرب کے مکہ مکرمہ اور تبوک سمیت کئی شہروں میں دیکھا جاسکے گا جہاں دن کی روشنی رات کے اندھیرے میں بدل جائے گی۔
سورج گرہن 2 گھنٹے 44 منٹ پر اپنے اختتام کو پہنچے گا، سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے 43 منٹ ہوگا۔ اس کے مطابق یہ مکمل سورج گرہن ہو سکتا ہے۔ سورج کو مکمل طور پر گرہن 1 بجکر 26 منٹ پر لگے گا۔ اور اس کی چمک دمک سے نظر آئے گا، مکہ مکرمہ میں رہنے والے یہ منظر دیکھ سکیں گے۔
دوسری جانب 7 ستمبر 2025 کو مکمل چاند گرہن پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان، چین سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں نظر آنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چاند گرہن 18 ستمبر 2024 کو دیکھا جا سکے گا۔ جس کا نظارہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں دیکھا جا سکے گا جب کہ چاند گرہن پاکستان، ایران ، افغانستان سمیت تمام خلیجی ریاستوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔