کویت اردو نیوز، یکم جون: دبئی کے ایک ہسپتال نے فلائنگ ڈرون کا استعمال کرکے مریض کو کامیابی سے دوا گھر پہنچا دی ہے۔
ڈرون کے ذریعے میڈیسن ڈیلیوری لائف سیونگ سروس ہے، جو ضرورت مندوں کو فوری طور پر ضروری دوا فراہم کر سکتی ہے۔
First successful trial of medication delivery via drones in #Dubai completed at Dubai Silicon Oasis. The trial conducted by Fakeeh University Hospital stands as the first of its kind in the Middle East. @FUHCare pic.twitter.com/sRAsAjkhKI
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) May 30, 2023
اس اقدام سے کاربن اخراج کو کم کرنے اور مشکل راستوں والے علاقوں میں طبی رسائی میں بھی مدد ملے گی۔
ڈرون کے ذریعے میڈیکل ڈیلیوری کا پہلا کامیاب ٹرائل دبئی سلیکون اوسس (ڈی ایس او) میں ہوا۔
فقیہ یونیورسٹی ہسپتال مشرق وسطیٰ میں طبی نگہداشت فراہم کرنے والا پہلا ادارہ ہے جس نے ادویات کی ترسیل کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا