کویت اردو نیوز، 6جون: دبئی میں پاکستانی ڈرائیورنے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک ایسا کام کرڈالال کہ دبئی پولیس نے اسکو اعزاز سے نواز دیا ۔ دبئی میں ایک پاکستانی لیموزین ڈرائیور سفیان محمد ریاض نے ٹیکسی میں کسی مسافر سے رہ جانے والے ایک لاکھ ایک ہزار درہم پولیس کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے۔
خلیج کے الامارات الیوم کے مطابق پاکستانی ڈرائیور نے رقم البرشہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کی جو ایک مسافر ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔
البرشہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد سلطان السویدی نے پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کی ایمانداری اور امانت داری کو سراہتے ہوئے اسکواعزاز سے نوازا ہے۔
پاکستانی ڈرائیور نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے رقم ٹیکسی سے ملی جو اس نے پہلی ہی فرصت میں اصل مالک تک پہنچانے کے لیے پولیس کی مدد لی جو پولیس نے فوری طور پر مالک کو پہنچا دی۔