کویت اردو نیوز 11مارچ: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کی آمد سے دو ہفتے قبل سپر مارکیٹس نے اشیائے ضروریہ پر 75 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔
صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔
کھانے پینے کی اشیاء سمیت روزمرہ استعمال کی مصنوعات پر سیونگ سکیم سے بھی آن لائن فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کے سودے اور بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی جاتی ہیں۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے اسٹاک کی دستیابی میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔
خلیجی اخبار کے مطابق رمضان المبارک کے دوران خریدار 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔