کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں خواتین کی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ ویڈیو میں خواتین کا ایک گروپ گاڑی کے ٹرنک میں بیٹھ کر دف بجاتے نظر آرہا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جازان کے ابو عریش گورنری میں ایک جوڑے کی شادی کے دوران یہ گروہ تیز رفتار ڈاٹسن کے ٹرنک میں بیٹھ کر دف بجا رہا ہے۔
جازان ٹریفک اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو نامناسب جگہوں پر مسافروں کو بٹھانے اور غیر واضح یا خراب لائسنس پلیٹوں کے ساتھ گاڑی چلانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو بھی ٹریفک اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گاڑی کے مالک پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسافروں کو ان کے لیے مخصوص جگہوں کے علاوہ دیگر جگہوں پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خلاف ورزی پر عائد جرمانہ 500 ریال سے کم اور 900 ریال سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔
اس کے علاوہ شادی کی وجہ سے ٹریفک میں خلل ڈالنے پر عائد جرمانہ بھی 300 سے 500 ریال تک ہے۔