کویت اردو نیوز،8جون: ایپل نے اپنے پہلے بڑے ہارڈویئر لانچ میں مکسڈ رئیلیٹی ہیڈ سیٹ ’ایپل وژن پرو‘ کو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ڈیوائس گزشتہ روز سے شروع ہونے والی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرائی جا چکی ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ’ایپل‘ کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ نیا ہیڈ سیٹ ’بغیر کسی رکاوٹ کے حقیقی دنیا اور ورچوئل دنیا کو ملا دیتا ہے۔‘ایپل نے اپنے جدید ترین آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ’میک بُک ایئر‘میں بھی اپ ڈیٹس کا بھی اعلان کیا۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئے ریئلیٹی ہیڈ سیٹ کی بیٹری دو گھنٹے تک چلے کی ہے اور اس کی قیمت 3499 ڈالر ہو گی اور یہ اگلے سال کے شروع میں امریکہ میں ریلیز کیا جائے گا۔
ایپل کے نئے ہیڈسیٹ کی قمیت اِس وقت مارکیٹ میں موجود ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے ’میٹا‘ کمپنی نے ہیڈسیٹ ’کوئیسٹ‘ لانچ کیا تھا، جس کی قیمت 449 ڈالر ہے۔
اس ہیڈ سیٹ کی درج ذیل خصوصیات ہیں۔
ایکسٹرنل بیٹری:
’رئیلیٹی پرو‘ نامی اس مکسڈ رئیلیٹی ہیڈ سیٹ کی تصاویر سے یہ ایک بڑی آنکھوں کے گرد لپٹی سکی گوگلز کی طرح لگتا ہے۔
ایپل نے اندرونی بیٹری کو ہٹا کر اپنے ہیڈسیٹ کو چھوٹا اور ہلکا بنا دیا ہے۔ اس کے بجائے صارفین کو ایک بیرونی بیٹری رکھنی پڑے گی جو ایک تار کے ذریعے ہیڈسیٹ سے جڑتی ہے۔
سخت مقابلہ:
چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کے بعد سے ٹیکنالوجی کی دنیا سے منسلک افراد اپنے فونز، ائی پیڈز، ایپل واچز اور میک مشینوں پر جنریٹو مصنوعی ذہانت استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
اگر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مقابلے بازی کی بات کی جائے تو مائیکرو سافٹ اور گوگل کے مقابلے میں ایپل اب تک خاموش ہے۔
لیکن مزید سافٹ ویئر انجینئرز کے لیے حالیہ ملازمت کے اشتہارات بتاتے ہیں کہ ایپل کمپنی اپنی مصنوعی ذہانت سے متعلق مصنوعات میں مہارت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایپل کی جانب سے 15 انچ کا میک بک ایئر لیپ ٹاپ اور اس کے آئی او ایس، آئی پید او ایس اور میک او ایس آپریٹنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی توقع ہے۔