کویت اردو نیوز : سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم تھریڈز نے صارفین کے لیے پوسٹ شیئرنگ میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرادی ہے۔
صارفین کے مطابق تھریڈز کی جانب سے سیٹنگز میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کے تحت اب وہ تھریڈز پر شیئر کی گئی پوسٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روک سکیں گے۔
تھریڈز پوسٹ کو دوسرے میٹا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنے کے لیے، صارفین کو ایپ اسکرین کے اوپری دائیں جانب دو لائنوں پر کلک کرنا ہوگا، پرائیویسی میں جانا ہوگا اور دیگر ایپس پر تجویز کردہ پوسٹ پر جانا ہوگا، اس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر آن اور آف کا آپشن ہوگا جس کے مطابق فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
میٹا کی جانب سے تھریڈز فیچر کو بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے، اس لیے اگر صارفین کو یہ نیا ٹوگل اپنی ایپ میں نظر نہیں آتا ہے تو اپ ڈیٹ کا انتظار کریں۔
‘For You On Threads’ carousel پچھلے کچھ مہینوں سے انسٹاگرام اور فیس بک پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ صارف کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے، تھریڈز نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کی بات سن رہا ہے، جس کے بعد کمپنی نے اب پوسٹس دکھانے یا چھپانے کا آپشن متعارف کرایا ہے۔