کویت اردو نیوز : گوگل میپس اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کروا رہا ہے جو آئی او ایس ڈیوائسز پر طویل عرصے سے دستیاب ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موسم اور ہوا کے معیار کے بارے میں جاننا ممکن بنائے گا۔
سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موسم اور ہوا کے معیار کا ایک باکس موجود ہوگا، اس باکس میں درجہ حرارت اور ہوا کے معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی جب کہ یہ باکس بارش، برف باری یا دیگر موسم کی پیشن گوئی بھی فراہم کرے گا۔
جب صارف اس باکس پر کلک کرتا ہے، تو اس سے موسم کی مزید تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی جیسے کہ اگلے 12 گھنٹوں کے لیے درجہ حرارت کیا رہے گا یا گرمی کتنی شدید ہوگی۔
ایئر کوالٹی سیکشن پر کلک کرنے سے ایئر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہو جائے گی، یہ باکس کافی چھوٹا ہو گا اور گوگل میپس پر کچھ منتخب کرنے کے بعد غائب ہو جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔