کویت اردو نیوز،9جون: سعودی عرب میں حکام نے ایسی غیر قانونی رہائش ڈھونڈ نکالی ہے جس کی انٹرینس فریج کے اندرونی حصہ سے بنائی گئی تھی اور دیکھنے میں وہ فریج کا بند دروازہ لگتا تھا۔
شہر ریاض میں وزارت تجارت نے ایک مہم کے دوران تارکین وطن کی ایک غیر رہائش کا پتہ لگایا ہے جس میں داخل ہونے کا راستہ پر ایک فریج کا دروازے لگایا گیا تھا۔
غیرملکی کارکنان نے غیر قانونی گودام میں بنائی رہائش کو چھپانے کیلئے فریج کے دروازے کو داخلے کا راستہ بنا رکھا تھا۔
اختبؤا في وكر يتم الدخول له من "باب ثلاجة!" في مستودع مخالف بالرياض..
كشفنا حيلتهم؛ وأحلناهم للجهات المختصة.
ضبطناهم أثناء جولات البرنامج الوطني لمكافحة التستر التجاري@saudicanp
بمشاركة فرقنا الرقابية و @Amanatalriyadh pic.twitter.com/HW2cXVfT1e— وزارة التجارة (@MCgovSA) June 3, 2023
وزارت تجارت نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے غیر ملکی کارکنان کو متعقلہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ریفریجریٹر کا وہ دروازہ دیکھا جاسکتا ہے جس کے ذریعے دوسرے کمرے کا راستہ تھا