کویت اردو نیوز : سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پیر کو یوم پرچم منایا جائے گا ۔
وزراء کی کونسل کا اجلاس ریاض میں حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوا۔
وزراء کی کونسل نے مقامی اور بین الاقوامی مسائل اور معاملات پر غور کیا اور اہم فیصلے لیے۔
سعودی وزراء کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یوم پرچم 11 مارچ بروز پیر کو منایا جائے گا۔
میٹنگ کے آغاز میں، سعودی وزراء کونسل نے غزہ میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا، اور عالمی برادری سے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا کہ "عالمی برادری اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے کا پابند بنائے۔”
کابینہ اجلاس میں وزراء کی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ یوم پرچم کو قومی شناخت کے لیے فخر اور تعریف کے اظہار اور ملک کے ماضی، حال اور مستقبل کے لیے گہری وابستگی کے طور پر منائیں۔
سعودی وزرا کی کونسل نے وزارت ثقافت کے لیے انتظامی رہنما خطوط کے علاوہ سرکاری اداروں میں قانونی محکموں کو تیار کرنے کیلیے ایک خصوصی پروگرام کی منظوری دی۔
کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے اپنے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔
وزراء کی کونسل نے ریاض میں منعقدہ ہیومن کیپیسٹی انیشیٹو کانفرنس کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا جس میں 100 سے زائد ممالک نے شرکت کی اور 50 سےزائدمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیےگئےہیں ۔