کویت اردو نیوز، 9جون : حکومت بلوچستان نے تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی اور وائلڈ لائف افسران واہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نایاب پرندوں اورجانوروں کے تحفظ کے پیش نظر صوبہ میں تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کو ممنوع قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں تلور سمیت دیگر پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر کسی شکار کی اطلاع ملی تو اس ضلع کے ڈی سی اورمتعلقہ عملہ کیخلاف کارروائی ہوگی، ہم بلوچستان کو جنگلی حیات کے لیے محفوظ خطہ بنائیں گے۔
Related posts:
مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ
مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں
پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی
پاکستان کے سول اعزازات کیا ہیں اور کتنے صرف غیر ملکیوں کے لیے مختص ہیں
کورونا کی نئی قسم، پاکستانی عازمین حج کو ویکسین لگائے جانے کا امکان
عمران خان کی گرفتاری پر امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
پاکستانی کوہ پیما نےتاریخ رقم کردی
فلائی جناح کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز کب سے شروع ؟