کویت اردو نیوز، 9جون : حکومت بلوچستان نے تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی اور وائلڈ لائف افسران واہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نایاب پرندوں اورجانوروں کے تحفظ کے پیش نظر صوبہ میں تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کو ممنوع قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں تلور سمیت دیگر پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر کسی شکار کی اطلاع ملی تو اس ضلع کے ڈی سی اورمتعلقہ عملہ کیخلاف کارروائی ہوگی، ہم بلوچستان کو جنگلی حیات کے لیے محفوظ خطہ بنائیں گے۔