کویت اردو نیوز : پاکستان میں کہیں بھی CoVID-19 کے JN1 قسم کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، تاہم عازمین حج کو ویکسین لگائی جائے گی ۔
حکومت پاکستان بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر سے نئی کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔
امریکہ، فرانس ،چین، بھارت، کینیڈا اور جرمنی سمیت 45 سے زائد ممالک میں جے این 1 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اب تک اس قسم سے بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 20 نومبر سے 17 دسمبر کے درمیان دنیا بھر میں JN1 کے 850,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں صحت عامہ کے اداروں میں جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دوسری جانب کورونا کی دیگر اقسام کے کل کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔
JN1 سعودی عرب میں بھی ظاہر ہوا ہے۔ پاکستانی عازمین حج کو اس سے بچانے کے لیے ویکسین دی جائے گی۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی حکومت حجاج کرام کی کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے گی۔