کویت اردو نیوز،16جون: سری لنکن آرمی کیمطابق سری لنکا کے آرمی ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے کی پتھری کو آپریشن سے ہٹا دیا ہے جسے اب دنیا کی سب سے بڑی گردے کی پتھری کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فوج نے کہا کہ سابق سارجنٹ کینسٹس کونج سے نکالی گئی پتھری کا وزن 801 گرام (28.25 اونس) تھا، جو کہ ایک اوسط مرد کے گردے کے وزن سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
کونج کے گردے کی پتھری 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) لمبی تھی، جبکہ ایک اوسط گردے کا سائز ہی تقریباً 10 سے 12 سینٹی میٹر لمبا ہے۔
کونج نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ انہیں 2020 سے پیٹ میں درد رہتا تھا اور دوائیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ اسکین کے بعد سرجری کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ جسکے بعد "میں اب نارمل محسوس کر رہا ہوں۔”
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، سری لنکا کے کیس نے 2008 میں پاکستان میں ایک مریض کے گردے سے نکلنے والی 620 گرام کی پتھری کے سب سے بڑے ذخیرہ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اسے تسلیم کیے جانے کے بعد حکام نے بدھ کو اس دریافت کا اعلان کیا۔