کویت اردو نیوز،19جون: پاکستان سے حج کی نیت سے پیدل سعودی عرب نکل جانیوالے اوکاڑہ کے نوجوان عثمان ارشد نے حج کا ویزہ حاصل کرلیا ہے۔
عثمان ارشد نے اوکاڑہ سے مکہ تک 5400 کلو میٹر کا پیدل سفر چھ ماہ 13 دنوں میں مکمل کیا اور بلوچستان، ایران، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے ہوتے ہوئے وہ سعودی عرب پہنچ گیا۔
اس طویل سفر کی وجہ سے عثمان کے پاؤں میں چھالے بھی پڑ گئے لیکن اس نے ایسی حالت میں بھی اپنا سفر جاری رکھا۔
عثمان ارشد نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد اس نے عمرہ کرلیا ہےخ کیونکہ اسکے پاس صرف عمرہ کا ویزہ تھا لیکن پاکستان حج مشن کی کاوشوں سے اسے حج کا بھی ویزہ مل گیا ہے۔
Alhamdulillah after crossing three borders, I have covered a distance of 5400 kilometers in six months and 13 days and reached Makkah. The journey that started on October 1st from Okara on foot has reached its end today. Allah I thank you millions of times for everything ❤️ pic.twitter.com/hei1AStxrE
— Usman Arshad (@usmanarshad63) April 13, 2023
ڈی جی پاکستان حج عبدالوہاب سومرو کے مطابق سعودی حکومت نے عثمان ارشد کو حج ویزہ کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں عازمین حج کی سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہرایا گیا۔
عثمان ارشد نے اپنے سفر کا آغاز یکم اکتوبر 2022 کو اوکاڑہ سے کیا تھا اور 13 اپریل 2023 کو وہ سعودی عرب پہنچ گیا ۔